12 ستمبر 2013 - 19:30
روسیف کی امریکی جاسوسی کے خلاف بل پاس کرنے کی اپیل

برازيل کي صدر نے اپنے ملک کي پارليمنٹ سے امريکي جاسوسي سے شہريوں کي حفاظت کا بل فوري طور پر پاس کرنے کي درخواست کي ہے۔

ابنا: رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ برازيل کي صدر ديلما روسف نے پارليمنٹ سے  کہا ہے کہ   پينتاليس دن  کے اندر  يہ بل پاس کردے۔ اس بل کا ڈرافٹ صدر ديلما روسف کے کہنے پر بائيں  بازو کي ليبر پارٹي کے  ماہر قانون الساندرو مولون نے تيار کيا ہے ۔اس بل ميں   گوگل، فيس بک اور ديگر کمپنيوں کو اس بات کا پابند کيا گيا ہے کہ وہ برازيلي شہريوں سے متعلق اطلاعات ملک کے اندر ہي  جمع کريں اور ملک سے باہر نہ بھيجيں۔برازيل کے معروف قانونداں مولون کے ترجمان نے بتايا ہے  کہ صدر ديلما روسف نے  مولون سے کہا تھا کہ بل کا ڈرافٹ ايسا ہونا چاہئے کہ وہ ملک ميں سرگرم  تمام غير ملکي کمپنيوں کو  اس بات کا پابند بنادے کہ وہ برازيل سے متعلق اپنے سرور کي تمام اطلاعات برازيل ميں ہي رکھيں اور يہاں سے باہر نہ بھيجيں۔برازيل کي صدر نے يہ بل اس انکشاف کے بعد تيار کروايا ہے کہ امريکا نے برازيلي شہريوں کي جاسوسي کي ہے۔ انکشاف ميں يہ بھي بتايا گيا تھا کہ امريکي جاسوسي تنظيموں نے برازيل اور ميکسيکو کے سربراہوں کے مکالمات ريکارڈ کئےہيں  اور ان کے ايميل وغيرہ تک بھي دسترسي حاصل کي ہے۔......./169